ناندیڑ: ۲۔ اکتوبر (اعتماد نیوز)ناندیڑ ضلع پریشد کے تعمیراتی محکمہ کے
ڈپٹی انجینئر کو آج تین ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔
اینٹی کرپشن محکمہ کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق حدگاؤں تعلقہ کے
عمری جاگیر گاؤں میں ۱۳؍ویں فائنانس کمیشن کے فنڈ سے سی سی روڈ کا کام
انجام دیاگیاتھا ۔ سڑک تعمیر کے کام کے بل کو منظور کرنے کیلئے کنٹراکٹر سے
ڈپٹی انجینئرتعمیراتی
محکمہ ناندیڑ شمال ضلع پریشد ناندیڑ مسٹر تائیڑے نے
۴؍ہزاررروپئے رشوت طلب کی تھی ۔ مذکورہ گتہ دار نے اینٹی کرپشن محکمہ میں
اس کی شکایت تحریری طورپر پیش کی تھی ۔ جس کی بنیاد پر آج جال بچھایا گیا ۔
ضلع پریشد بلڈنگ میں انجینئر شرد تائیڑے نے تین ہزارروپئے نقد رشوت قبول
کی جس کے فوری بعد اُسے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔
تائیڑے کے خلاف وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔